منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

بگ باس میں حصہ لینے والی تانیا متل کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

18 اکتوبر, 2025 12:23

مشہور ریئلٹی شو ”بگ باس“ کے 19 ویں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا متل ایک نئے تنازعے میں پھنس گئی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی پرتعیش زندگی کے حوالے سے جھوٹے اور گمراہ کن دعوے سوشل میڈیا پر کیے ہیں۔

ممبئی کے ایک اور انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں شکایت درج کروائی ہے۔ فیضان کا کہنا ہے کہ تانیا نے خود کو ایسی عمارت یا گھر کی مالک بتایا ہے جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے بھی زیادہ شاندار‘‘ ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ صرف ’’بکلاوا، دال اور کافی‘‘ کے لیے جہاز کے ذریعے بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔

فیضان انصاری کا کہنا ہے کہ تانیا کے یہ بیانات نوجوانوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ جھوٹے دعوے سوشل میڈیا پر ایک غیر حقیقی اور دکھاوے کی زندگی کو کامیابی کا معیار بنا رہے ہیں، جو کہ نوجوانوں کے لیے بری مثال ہے۔

مزید شکایت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تانیا نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ بلراج سمیت کئی افراد کو دھوکہ دیا، جس کی وجہ سے ان کے درمیان تنازع ہوا اور بلراج کو قید کی سزا بھی ہوئی۔

فیضان انصاری نے خود ممبئی سے گوالیار کا سفر کیا تاکہ تانیا کے خلاف شواہد اکٹھے کر سکیں اور شکایت درج کرا سکیں۔

یہ معاملہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بڑی بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔ صارفین اس پر سوال کر رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی چمک دمک میں حقیقت کہاں ختم ہوتی ہے اور دکھاوا کہاں شروع ہوتا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔