منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے نکاح کرلیا

18 اکتوبر, 2025 11:49

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کر دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے 2019 میں مذہبی وجوہات کی بنا پر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، اور اب انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

زائرہ نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔ پہلی تصویر میں وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں۔ زائرہ نے سرخ دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے، اور دُلہا کریم رنگ کی شیروانی میں نظر آ رہے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)

 

زائرہ وسیم نے 16 سال کی عمر میں فلم "دنگل” سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، اور انہیں نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز بھی ملا۔ بعد ازاں انہوں نے "سیکرٹ سپر اسٹار” میں بھی شاندار پرفارمنس دی، جس نے انہیں نوجوان اداکاروں میں خاص مقام دلایا۔

تاہم، اپنی کامیابی کے عروج پر پہنچنے کے باوجود، زائرہ نے اپنے مذہبی عقیدے کی وجہ سے 2019 میں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی۔ اس کے بعد انہوں نے زیادہ تر سوشل میڈیا کے ذریعے ایمان اور مذہبی پیغامات عام کیے اور ذاتی زندگی کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔