مشہور ٹاک ٹاکر خابی لیم انتقال کرگئے؟ وائرل خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

Famous TikToker Khabi Lam has passed away? The truth behind the viral news has emerged
مشہور ٹاک ٹاکر خابی لیم کے حوالے سے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ خابی لیم ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ان پوسٹس میں نہ صرف دعویٰ کیا گیا بلکہ کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں ایک تباہ شدہ گاڑی نظر آ رہی تھی۔ ان تصاویر کو خابی لیم کے نام سے جوڑا گیا۔
تاہم اب ان خبروں کی مکمل تردید سامنے آ چکی ہے۔ عالمی سطح پر معتبر فیکٹ چیکنگ اداروں، جیسے رائٹرز اور اسنوپس نے ان دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ ان اداروں کے مطابق خابی لیم کی موت کے حوالے سے کوئی مستند یا مصدقہ اطلاع موجود نہیں ہے۔
خابی لیم کے قریبی ذرائع نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ زندہ اور مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔ ان کا کسی حادثے سے کوئی تعلق نہیں۔
یاد رہے کہ خابی لیم کا تعلق سینیگال سے ہے لیکن وہ اٹلی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے 2020 میں کورونا وبا کے دوران اپنی نوکری کھونے کے بعد ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ ان کی ویڈیوز بغیر بولے مزاح دکھانے کے لیے مشہور ہیں۔
آج خابی لیم ٹک ٹاک پر 160 ملین سے زائد فالوورز رکھتے ہیں اور دنیا کے مشہور ترین سوشل میڈیا اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.