350 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے لیجنڈری بھارتی اداکار چل بسے

Legendary Indian actor who worked in over 350 films has passed away
بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار شری گووردھن اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
اداکار شری گووردھن اسرانی گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے تاہم 20 اکتوبر کو ممبئی میں اُنہوں نے دَم توڑ دیا۔ اداکار کے بھتیجے نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔
اسرانی بھارتی فلم انڈسٹری کے اُن اداکاروں میں سے تھے جنہوں نے کئی دہائیوں تک ناظرین کو اپنے منفرد انداز سے محظوظ کیا۔ ان کا فلمی کیریئر تقریباً پانچ دہائیوں پر مشتمل رہا۔
انہوں نے 350 سے زائد فلموں میں مختلف کردار ادا کیے، جن میں زیادہ تر مزاحیہ اور معاون کردار شامل تھے۔ ان کی اداکاری میں جو قدرتی انداز اور برجستگی تھی، وہ ہر کردار کو یادگار بنا دیتی تھی۔
ستر کی دہائی میں اسرانی کا کیریئر اپنے عروج پر تھا۔ اس دور میں وہ ہر دوسری فلم میں کسی نہ کسی مزاحیہ کردار میں نظر آتے تھے۔ ان کی مقبول فلموں میں ‘میرے اپنے’، ‘کوشش’، ‘باورچی’، ‘پریچے’، ‘ابھی مان’، ‘چپکے چپکے’، ‘چھوٹی سی بات’، ‘رفو چکر’ اور سپر ہٹ فلم ‘شعلے’ شامل ہیں۔
فلم شعلے میں ان کا جیل وارڈن کا کردار آج بھی شائقین کو یاد ہے۔ ان کی کامیڈی اور منفرد ڈائیلاگ بولنے کا انداز ان کی پہچان بن گیا تھا۔ بعد کے سالوں میں بھی اسرانی نے کئی فلموں میں کام کیا، جن میں ‘دھمال’، ‘بھول بھلیاں’، ‘بنٹی اور ببلی 2’ شامل ہیں۔
انہوں نے نہ صرف پرانی بلکہ نئی نسل کے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا اور اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی مزاحیہ ٹائمنگ اور چہرے کے تاثرات نے انہیں ہمیشہ الگ مقام پر رکھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.