منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

کون بنے گا کروڑ پتی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ بچہ کون ہے؟

21 اکتوبر, 2025 11:36

بھارتی مشہور شو "کون بنے گا کروڑپتی” کے 17ویں سیزن میں ایک ننھا مہمان اشیت بھٹ، جو صرف 10 سال کا ہے، نے میزبان امیتابھ بچن کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر کافی تنقید کا سامنا کیا ہے۔

 اشیت بھٹ پانچویں جماعت کا طالب علم ہے، شو میں جب اشیت ہاٹ سیٹ پر بیٹھا، تو اس کا لہجہ اچانک بدل گیا اور وہ ہر سوال کے جواب میں میزبان کو روک کر بات کرنے لگا۔ اس نے امیتابھ بچن سے کہا کہ "مجھے رولز مت بتاؤ، مجھے سب پتہ ہے” اور سوالات کے جوابات سے پہلے ہی آگے بڑھنے کی ضد کرتا رہا۔ اس کے رویے کی وجہ سے اسے آن لائن شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کئی لوگ اس کی تربیت پر سوال اٹھانے لگے۔

 

 

تاہم، کچھ دن بعد اشیت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اس نے اپنے رویے پر معافی مانگی۔ اشیت نے کہا کہ "میں سب سے معذرت کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ میرے انداز سے بہت سے لوگ ناراض ہوئے۔ اس وقت میں گھبرا گیا تھا اور میرا رویہ غلط تھا۔ میرا مقصد بدتمیزی کرنا نہیں تھا۔ میں امیتابھ بچن اور ان کی ٹیم کا بہت احترام کرتا ہوں۔”

اس معافی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بچے کے اس اقرار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا، تاہم کچھ حلقے اب بھی اس کے رویے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

یہ واقعہ بچوں کے برتاؤ اور ان کی تربیت کے موضوع کو دوبارہ سامنے لے آیا ہے، خاص طور پر جب وہ بڑے میڈیا پلیٹ فارمز پر آتے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔