دیوالی کے موقع پر دپیکا اور رنویر کی ننھی پری کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
دیوالی کے موقع پر دپیکا اور رنویر کی ننھی پری کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
بالی ووڈ کی معروف جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دیوالی کے موقع پر اپنی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی پہلی تصویر شیئر کردی۔
گزشتہ سال ستمبر میں دپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑا اب تک بچی کا چہرہ میڈیا سے چھپائے رکھے ہوئے تھا، تاہم ایک سال بعد دیوالی کے موقع پر پہلی بار بیٹی کی جھلک دنیا کے سامنے لائی گئی۔
View this post on Instagram
دپیکا نے انسٹاگرام پر شوہر رنویر کے ساتھ بیٹی دعا کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں ماں اور بیٹی نے ایک جیسے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں، تصاویر میں دعا کو خوشگوار موڈ میں مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دپیکا کی جانب سے تصاویر شیئر ہوتے ہی وہ لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، بالی ووڈ کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے ننھی پری کیلئے محبت اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔
یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی، اور ان کی جوڑی بالی ووڈ کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











