معروف بھارتی گلوکار پر کینیڈا میں قاتلانہ حملہ
Famous Indian singer attacked in Canada
پنجابی گلوکار تیجی کہلون کو کینیڈا میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری گینگسٹر روہت گودارا کے ساتھیوں نے قبول کی ہے۔ یہ حملہ دونوں گروپوں کے درمیان جاری عالمی گینگ جنگ کا حصہ ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں حملہ آوروں نے کہا کہ تیجی کہلون کو اس کے گینگ کے مخالفوں کو اسلحہ اور پیسہ فراہم کرنے اور ان کے ارکان کے بارے میں معلومات دینے کے الزام میں نشانہ بنایا گیا۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ "ہم نے کینیڈا میں تیجی کہلون پر حملہ کیا۔ اسے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ اگر وہ سمجھ گیا تو ٹھیک، ورنہ اگلی بار اسے ختم کر دیں گے۔”
پوسٹ میں تیجی کہلون پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ حریف گینگز کو مالی امداد اور اسلحہ فراہم کرتا تھا اور ان کے ارکان کی معلومات پولیس کو دیتا تھا۔ کینیڈا کی مقامی پولیس اس حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











