منگل، 28-اکتوبر،2025
منگل 1447/05/06هـ (28-10-2025م)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ستیش شاہ انتقال کرگئے

26 اکتوبر, 2025 08:00

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش شاہ ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد چل بسے، وہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

اداکار کی آخری رسومات کل ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

ستیش شاہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1970 کی دہائی میں کیا اور جلد ہی بھارتی فلم نگری میں ایک پہچان بنا لی۔ ان کی فلم "جانے بھی دو یارو” (1983) نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، جس کے بعد انہوں نے کئی یادگار کرداروں سے شائقین کے دل جیت لیے۔

اپنے کیریئر کے دوران ستیش شاہ نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ بھی کام کیا۔

فلموں کے علاوہ انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی بے مثال اداکاری کی، خاص طور پر ’یہ جو ہے زندگی‘ میں جہاں انہوں نے 55 اقساط میں 55 مختلف کردار نبھائے  ایک ایسا کارنامہ جو آج بھی یاد رکھا جاتا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔