منگل، 28-اکتوبر،2025
منگل 1447/05/06هـ (28-10-2025م)

بھارتی اداکار سچن چندواڈے نے 25 سال کی عمر میں خودکشی کرلی

27 اکتوبر, 2025 15:37

مراٹھی اداکار سچن چندواڑے نے 25 برس کی عمر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق سچن اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن حالت خراب ہونے پر دھولے اسپتال لے جایا گیا جہاں 24 اکتوبر کی رات ڈیڑھ بجے ان کی موت ہوگئی۔

سچن چندواڑے نیٹ فلکس کی مشہور ویب سیریز “جمشترہ سیزن 2” میں نظر آچکے تھے۔ وہ اپنی نئی مراٹھی فلم “اسروان” کی ریلیز کے منتظر تھے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ پوجا موئلی اور ارجن ٹھاکرے بھی کام کر رہے تھے۔ سچن نے فلم کا موشن پوسٹر 21 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

سچن کا تعلق جالگاؤں سے تھا۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ انجینئر بھی تھے۔

رپورٹس کے مطابق وہ پونے کے آئی ٹی پارک میں ملازمت کر رہے تھے۔ ان کے قریبی حلقے انہیں محنتی، خوش اخلاق اور باصلاحیت نوجوان قرار دیتے ہیں۔

اداکار کی اچانک موت نے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا، “بھائی، تم نے ایسا کیوں کیا؟ تم بہترین اداکار تھے۔

ابھی تک سچن کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔