جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر فیصل قریشی نے خاموشی توڑدی؛ سخت ردعمل سامنے آگیا

03 نومبر, 2025 17:29

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اور اداکار زاہد احمد اپنی شاندار اداکاری اور جاندار کرداروں کے باعث شائقین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

 دونوں فنکار نہ صرف اچھے دوست ہیں بلکہ ایک فلم، ایک ڈرامہ اور ایک ٹیلی فلم میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ مداح ان کی جوڑی کو بے حد پسند کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ جوڑی دوبارہ اسکرین پر نظر آئے۔

حال ہی میں صبا قمر ایک بیان کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔ انہوں نے کراچی منتقل ہونے کے امکان پر "استغفراللہ” کہا، جس پر کراچی کے شہریوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔

اداکار زاہد احمد نے صبا قمر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ صبا ایک مضبوط خاتون ہیں جو کسی تنقید یا ٹرولنگ کی پروا نہیں کرتیں۔ ان کے مطابق آج کل لوگوں کا رجحان یہ بن گیا ہے کہ کسی بھی بات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر وائرل کردیا جاتا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی صبا قمر کے بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ان کا شہر ہے اور اسی نے انہیں پہچان دی ہے، مگر وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ بہت سے لوگ شہر کی ناقص صورتحال کی وجہ سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک بے قابو ہے، سڑکوں کی حالت خراب ہے اور قانون کی پاسداری کا فقدان ہے۔ ان کے مطابق کراچی کی حالت واقعی افسوسناک ہے، جیسی صورتحال پنجاب یا دیگر علاقوں میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہر اپنی جگہ اہم ہیں۔ وہ خود حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں، جوانی لاہور میں گزاری اور اب کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بانی پاکستان محمد علی جناح کا شہر ہے، اس لیے اس کی ایک الگ پہچان اور اہمیت ہے۔

اداکارہ حنا بیات خواجہ نے اس معاملے پر ایک خوبصورت پہلو پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی علاقائی اور ثقافتی فرق کو قبول کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک گھر کی طرح ہے اور اس کے تمام شہر اس کے کمرے ہیں۔ ہر کمرے کی اپنی خوشبو اور اپنی پہچان ہے، جسے ہمیں اپنانا چاہیے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔