امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی سی ای او ایریکا کرک کے درمیان ایک حالیہ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں دونوں کو ایک تقریب میں گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد ان کے تعلقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
There’s a lot of controversy over this hug between Erika Kirk and JD Vance.
Imagine being outraged over a 2.5 second hug between friends?
Help me understand. pic.twitter.com/FIuYGpqsh7
— brittany (@by__brittany) October 31, 2025
نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے اس حوالے سے ایک متنازع پیشگوئی کی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وینس آئندہ سال 2026 کے آخر تک اپنی اہلیہ اوشا سے طلاق لے کر ایریکا کرک سے شادی کر سکتے ہیں۔
شانن واٹس کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے، اور اس پر 85 لاکھ سے زائد ویو کیے جا چکے ہیں۔
یہ ویڈیو اور تصاویر مسیسیپی یونیورسٹی میں ہونے والے ایک ایونٹ کی ہیں، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان ممکنہ تعلقات پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ایریکا کرک اور جے ڈی وینس کے درمیان گلے ملنا سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔
واضح رہے کہ ایریکا کرک کی ذاتی زندگی میں ایک اور غم انگیز واقعہ بھی شامل ہے۔ وہ امریکہ کے قدامت پسند رہنما اور "ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے” کے بانی چارلی کرک کی بیوہ ہیں، جنہیں 11 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










