پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام چل بسا
پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام چل بسا
پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری کامران اعجاز کچھ عرصے سے برین ہیمرج کے باعث زیر علاج تھے ۔

چوہدری کامران اعجاز نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی یادگار فلمیں پروڈیوس کیں، جن میں “سلطنت” اور “بھائی لوگ” جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔
وہ فلم انڈسٹری کی مختلف تنظیموں کے سربراہ بھی رہے اور رائل پارک لاہور کو فلمی سرگرمیوں کا مرکز بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ان کے انتقال پر فلمی برادری، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










