ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

امریکی اداکارہ ڈایان لیڈ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

04 نومبر, 2025 10:18

ہالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور تین بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ 89 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ان کی بیٹی اور معروف اداکارہ لورا ڈرن نے تصدیق کی کہ ڈایان لیڈ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر انتقال کر گئیں۔

ڈایان لیڈ نے تقریباً ستر برس طویل فنی کیریئر میں متاثر کن کردار ادا کیے۔ وہ فلم ایلِس ڈز نٹ لِو ہئیر اینی مور، وائلڈ ایٹ ہارٹ اور ریمبلنگ روز میں شاندار پرفارمنس پر آسکر کے لیے نامزد ہوئیں۔ انہوں نے فلم اور ٹی وی میں مجموعی طور پر 120 سے زیادہ کردار کیے، جن میں چائنا ٹاؤن، سِٹیزن رُوتھ اور این لائٹنڈ شامل ہیں۔

1935 میں ریاست مسسی سیپی میں پیدا ہونے والی لیڈ نے کم عمری میں ہی فنی سفر شروع کیا۔ انہوں نے ماڈلنگ اور ڈانس کے بعد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور پھر فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔ 1995 میں انہوں نے فلم مسز منک لکھی، ڈائریکٹ کی اور اس میں اداکاری بھی کی۔

ڈایان لیڈ، ان کے سابق شوہر بروس ڈرن اور بیٹی لورا ڈرن کو 2010 میں ہالی ووڈ واک آف فیم پر مشترکہ اسٹار سے نوازا گیا۔ بیماری کے باوجود انہوں نے 2023 میں اپنی بیٹی کے ساتھ کتاب ہنی، بیبی، مائن تحریر کی، جس میں ماں اور بیٹی کے درمیان زندگی، رشتوں اور جدائی پر جذباتی گفتگو شامل تھی۔

ڈایان لیڈ نے اپنی محنت، جذبے اور بھرپور فن کے ذریعے ہالی ووڈ میں ایک مضبوط مقام بنایا اور ان کی فنی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔