حمزہ علی عباسی نے بچپن کی سنگین بیماری کا انکشاف کردیا
Hamza Ali Abbasi revealed a serious illness from his childhood
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں ایک سنگین بیماری Nephritis کا شکار رہے۔
اداکار کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس بیماری کا شکار 8 سے 12 سال کی عمر میں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی عجیب اور تکلیف دہ وقت تھا، اس بیماری میں گردے بغیر کسی وجہ کے فیل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
حمزہ علی عباسی نے مزید بتایا کہ اس دوران ان کی والدہ نے بہت دعائیں کیں اور اللہ کے سامنے روئیں۔
اداکار نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمت سے وہ صحتیاب ہو گئے۔
اداکار نے مزید بتایا کہ والدہ سے شرط لگی تھی کہ اگر وہ سی ایس ایس میں کامیاب ہو گئے تو آگے نوکری نہیں کریں گے۔ حمزہ علی عباسی نے سی ایس ایس میں بہترین نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔
بعد ازاں انہوں نے کچھ عرصہ ٹریننگ کے بعد پولیس کے محکمے میں بھرتی بھی حاصل کی، لیکن بعد میں اداکاری کی طرف رجوع کیا۔
انہوں نے کہا کہ والدہ نے بہت اصرار کیا کہ وہ نوکری جاری رکھیں، لیکن انہوں نے اداکاری کو ترجیح دی۔
حمزہ علی عباسی کے انکشافات نے مداحوں کو نہ صرف ان کے عزم اور حوصلے کی کہانی سے متعارف کرایا بلکہ ان کے ذاتی جدوجہد کے پہلو بھی اجاگر کیے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










