جویریہ سعود کا شوہروں کی بے وفائی سے متعلق حیران کن انکشاف؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا
Javeria Saud claims overly caring husbands
پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شوہروں کی بے وفائی اور ازدواجی تعلقات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ جو شوہر اپنی بیوی کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں اور ہر معاملے میں پرفیکشن دکھاتے ہیں، ان میں اکثر غیر ازدواجی تعلقات ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
جویریہ سعود کے مطابق ایسا اس لیے ہوتا ہے تاکہ بیوی کو شک نہ ہو۔ وہ بیوی کو گفٹس دے کر، خیال رکھ کر اعتماد میں لیتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی مثال بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میرے شوہر سعود مجھ سے کچھ زیادہ ہی میٹھے ہوں تو میں فوراً پوچھ لیتی ہوں کہ کیا آپ کو مجھ سے کوئی کام ہے؟ کوئی بات ہے یا کوئی چکر تو نہیں ہے؟ بعد میں پتا چلتا ہے کہ بچوں کا کوئی کام تھا یا کوئی بات منوانی تھی۔
جویریہ سعود کے مطابق یہ رویہ بعض شوہروں کا حفاظتی اور اعتماد قائم رکھنے والا حربہ ہوتا ہے، تاکہ بیوی کو شک نہ ہو اور تعلقات میں بظاہر ہر چیز ٹھیک نظر آئے۔
اداکارہ کے ان خیالات نے سماجی اور ازدواجی تعلقات پر بحث کو جنم دیا ہے اور لوگوں کو اپنے رشتوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










