بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے متعلق افسوسناک خبر آگئی
"کون بنے گا کروڑ پتی" کے نئے سیزن میں میزبانی کیلئے امیتابھ بچن کتنا معاوضہ لیں گے؟
بولی وڈ کے عظیم اداکار اور کروڑوں دلوں کے ہیرو امیتابھ بچن ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ مگر اس بار وجہ فلم یا شو نہیں، بلکہ ایک مالی فیصلہ ہے جس نے مداحوں کے دلوں کو دھکا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی کے دو قیمتی اور لگژری فلیٹس فروخت کردیے ہیں۔ یہ وہی شہر ہے جس نے بگ بی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ رپورٹس کے مطابق اداکار نے یہ فلیٹس تقریباً 12 کروڑ روپے میں فوری طور پر بیچ دیے۔
ریئل اسٹیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک منافع والا فیصلہ تھا اور امیتابھ بچن نے تقریباً 47 فیصد فائدہ حاصل کیا۔ مگر اس خبر نے مداحوں کو فکر میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر امیتابھ صاحب کو اپنے گھر کیوں بیچنے پڑے؟ کیا یہ ان کے بڑھتے ہوئے مالی بوجھ یا ذمہ داریوں کی وجہ سے ہے؟
یاد رہے کہ یہ دونوں فلیٹس شہر کے پُرشکوہ حصے میں تھے اور 47ویں فلور پر واقع تھے۔ امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹس 2012 میں خریدے تھے۔ اب وہ گھر ایک کاروباری فیصلے کے تحت فروخت کردیے گئے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










