معروف گیت نگار محمد ناصر انتقال کر گئے
Big Name of Pakistan's Showbiz Industry Passes Away
معروف گیت نگار محمد ناصر انتقال کر گئے۔
ملک کے معروف گیت نگار محمد ناصر انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔ ان کی وفات کی خبر نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔
محمد ناصر نے اپنے فنی سفر میں بے شمار یادگار گیت تخلیق کیے۔ ان کے لکھے ہوئے نغمے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ "ہوا ہوا خوشبو لٹا دے” اور "میں نے تمہاری گاگر سے پانی پیا” جیسے گانے نہ صرف ان کے دور میں مقبول ہوئے، بلکہ آج بھی ان کی دھُنوں اور اشعار کو سراہا جاتا ہے۔
ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی، اہلِ محلہ اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے کوثر مسجد، شاہ فیصل کالونی میں ان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










