بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے پہلے بیٹے کی پیدائش
بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے پہلے بیٹے کی پیدائش
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں ننھے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
وکی کوشل نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر خوشی کا ایک چھوٹا سا بنڈل آیا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بے حد قیمتی ہے اور وہ اپنے بچے کو محبت اور شکرگزاری کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔
ننھے شہزادے کی تاریخ پیدائش 7 نومبر 2025 درج کی گئی ہے، وکی کی پوسٹ کے بعد بالی وڈ کے ساتھی فنکار، مداح اور فالوورز مبارکباد دینے کے لیے سوشل میڈیا پر آ گئے۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک شاہی ریزورٹ میں رومانوی انداز میں شادی کی تھی، اور تب سے وہ فلمی دنیا کے سب سے پسندیدہ جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










