بھارتی فلم کے جی ایف کے مشہور اداکار انتقال کرگئے
Famous Actor of Indian Film KGF Passes Away
کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریش رائے اداکار انتقال کرگئے۔
کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریش رائے، جو فلم KGF میں "چچا” کے کردار سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے تھے، 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض کا شکار تھے اور بنگلور کے کیڈوائی میموریل انسٹیٹیوٹ آف اونکالوجی میں علاج کروا رہے تھے۔
ہریش رائے نے اپنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ اسٹیج فور تھائرائیڈ کینسر سے لڑ رہے ہیں۔ ان کی بیماری کے دوران ان کی حالت میں مسلسل بگاڑ آ رہا تھا، اور علاج کے اخراجات بڑھتے جا رہے تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ بعض انجکشنز کی قیمت 3 لاکھ روپے سے زائد تک پہنچ چکی تھی، جس کے سبب ان کے لیے مالی مشکلات بڑھ گئی تھیں۔
ان کے انتقال کی خبر آتے ہی کنڑ فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ ساتھی اداکاروں، ہدایتکاروں اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ گزارے گئے لمحوں کو یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہریش رائے کا انتقال ریاست کی فلمی دنیا کا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔”
ہریش رائے نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے اوم، سمارا اور بنگلور انڈرورلڈ جیسی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ لیکن ان کا سب سے مشہور کردار فلم KGF میں "قاسم چچا” کا تھا۔ اس کردار میں ان کی سادگی، خلوص اور جاندار مکالموں نے لاکھوں دل جیت لیے تھے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










