جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتہ ازدواج میں منسلک

08 نومبر, 2025 11:14

معروف کلینیکل سائیکولوجسٹ اور سابق نیوز اینکر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں خود مولانا طارق جمیل نے جوڑے کا نکاح پڑھایا، تقریب میں محدود مہمان مدعو تھے جن میں معروف شخصیات جیسے فرح اقرار بھی شامل تھیں۔

Dr Nabiha Ali Khan Gets Married

Dr Nabiha Ali Khan Gets Married

ڈاکٹر نبیہا نے سادہ مگر شاندار آف وائٹ رنگ کا لباس پہنا، جبکہ حارث کھوکھر نے بھی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے اسی رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبیہا کے زیورات اور لباس کی مجموعی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، اور ان کے لباس کا ڈیزائن معروف فیشن ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Usman Ali (@usman_ali9699)

ڈاکٹر نبیہا کا کہنا ہے کہ انہیں ابتدا میں معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل خود نکاح پڑھائیں گے، اور یہ خوش آئند خبر ان کے لیے اچانک سامنے آئی۔

Dr Nabiha Ali Khan Gets Married

سوشل میڈیا پر صارفین نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

Dr Nabiha Ali Khan Gets Married

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔