جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

زید خان کی والدہ کی آخری رسومات ہندو روایات میں کیوں ادا کی گئیں؟ وجہ سامنے آ گئی

08 نومبر, 2025 12:03

ممبئی: بالی ووڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ زرین خان کا 81 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان طویل عرصے سے بیماریوں میں مبتلا تھیں اور گزشتہ روز انہوں نے ممبئی میں اپنے گھر پر آخری سانس لیں۔

زرین خان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں، جن میں زید خان کو اپنی والدہ کے جنازے کے دوران ہندو روایات کے مطابق شریک ہوتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں زید خان میت کے آگے مٹی کا گڑھا اٹھائے ہوئے چلتے نظر آئے، جس کے بعد صارفین میں یہ سوال پیدا ہوا کہ آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زرین خان ہندو خاندان میں پیدا ہوئی تھیں اور شادی سے قبل ان کا نام زرین کترک تھا، سنجے خان سے شادی کے بعد انہوں نے اپنا سرنیم خان اپنا لیا، لیکن اپنے مذہب میں تبدیلی نہیں کی، اسی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے وفات کے بعد ان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق انجام دیں۔

رسومات میں بالی ووڈ کے معروف فنکار ہریتھک روشن، جیا بچن، شویتا بچن نندا، رانی مکھرجی، جیکی شروف اور بوبی دیول سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔