ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

معروف خاتون ٹک ٹاکر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

10 نومبر, 2025 13:43

مغربی افریقی ملک مالی میں معروف خاتون ٹک ٹاکر مریم سسے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

 مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک معروف ٹک ٹاکر خاتون مریم سسے کو اغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ شمالی مالی کے شہر ٹمبکتو کے علاقے تونکا میں پیش آیا۔ مقتولہ مریم سسے نام کی ایک نوجوان خاتون تھی جو ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔

مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم سسے پر الزام لگایا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی تھیں اور شدت پسند گروپوں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کر رہی تھیں۔ ان الزامات کے تحت مریم کو اغوا کیا گیا اور پھر سرعام قتل کر دیا گیا۔ مریم کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا تھا اور قتل کے بعد ان کی لاش کو عام لوگوں کے سامنے پھینک دیا گیا۔

یہ واقعہ مالی کے عوام کے لیے ایک شدید دھچکا بن گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں فوجی حکومت کی حکمرانی ہے جو 2012 سے شدت پسندوں کے خلاف جاری بغاوت کو کچلنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ مریم کا قتل مالی میں بڑھتی ہوئی تشویش کا باعث بن گیا ہے اور عوام میں غصہ اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگ اس واقعے کے بعد اپنے تحفظ کو لے کر شدید بے چینی کا شکار ہیں، کیونکہ شدت پسند گروہ مسلسل اپنے اثر و رسوخ کو بڑھا رہے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔