ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

شادی کے 3 ماہ بعد ہی آئمہ بیگ کی علیحدگی ہوگئی؟ زین احمد کے اقدام نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

10 نومبر, 2025 10:47

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر، فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں۔

 حالیہ دنوں میں آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا، جبکہ زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اکتوبر میں زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم، زین احمد نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب انسٹاگرام کی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا تھا اور وہ اپنی اہلیہ کی تصاویر کو آرکائیو فولڈر میں منتقل کر رہے تھے نہ کہ حذف کر رہے تھے۔

آئمہ بیگ اور زین احمد کی شادی اگست 2025 میں لاہور میں ہوئی تھی، اور ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں پھر سے سوشل میڈیا پر پھیلنا شروع ہو گئیں۔

اس سے پہلے آئمہ بیگ اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ دونوں کی ملاقات فلم "پرے ہٹ لو” کے سیٹ پر ہوئی تھی، مگر ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

شہباز شگری سے علیحدگی کے بعد آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں سامنے آئیں۔ دونوں کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا اور آئمہ بیگ نے زین احمد کی سوشل میڈیا پوسٹس پر محبت بھرے تبصرے بھی کیے، جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان کے رشتے کے بارے میں اندازے لگائے۔

اب تک آئمہ بیگ اور زین احمد کی جانب سے اس صورتحال پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم، سوشل میڈیا پر مداح دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔