بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں؛ لیجنڈری اداکار دھرمیندرا سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
Famous Indian actor Dharmendra has passed away
ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 89 سالہ دھرمیندر کو صبح کے وقت اچانک طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا، جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وہ کئی دنوں سے علیل تھے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کر رہے تھے۔
اداکار کے اہلِ خانہ کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم رپورٹس کے مطابق آج صبح سے خاندان کے افراد اسپتال کے چکر لگا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جب کہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی کی گئی تھی۔
بالی وڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مداحوں اور فنکاروں نے دھرمیندر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










