فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں؛ مشہور اداکار پریم چوپڑا سے متعلق افسوسناک خبر آگئی
Tragic News About Famous Actor Prem Chopra
بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریم چوپڑا کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن، دل کی بیماری اور بڑھتی عمر کے مسائل کے باعث اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پریم چوپڑا کو اسپتال میں داخل ہوئے 2 دن ہو چکے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے، تاہم بڑھتی عمر کی وجہ سے ان کی صحت میں بہتری کی رفتار سست ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پریم چوپڑا کی حالت میں مزید بہتری کی امید ہے اور انہیں جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی توقع ہے۔ پریم چوپڑا بالی وڈ کے مشہور اور سینئر اداکار ہیں جنہوں نے کئی کامیاب فلموں میں یادگار کردار ادا کیے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










