ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ؛ معروف پاکستانی ٹک ٹاکر شرمناک حرکت کرتے ہوئے گرفتار
Police raid dance party; famous Pakistani TikToker arrested for indecent behavior
صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی جانب سے منعقد کی گئی ہیلووین پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مارا اور 51 لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور چرس برآمد ہوئی۔ موقع پر موجود تمام افراد کو فوری طور پر قریبی تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ تقریب غیر قانونی طور پر منعقد کی گئی تھی اور شراب نوشی سمیت دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی کی میزبان سوزین خان سمیت دیگر شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی اور شور شرابے اور غیر اخلاقی حرکات کی شکایت پر پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










