ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بھارتی اداکار گووندا سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

12 نومبر, 2025 11:05

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کو طبیعت اچانک خراب ہونے پر ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ رات اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہو گئے جس کے بعد اہلِ خانہ نے فوری طور پر انہیں جوہو کے کرٹی کیئر اسپتال منتقل کیا۔

قریبی ذرائع کے مطابق گووندا کی طبیعت گزشتہ روز ناساز تھی اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ گھر پر ابتدائی طور پر ایک ڈاکٹر سے مشورہ کیا گیا اور دوا بھی دی گئی، مگر حالت میں بہتری نہ آنے پر انہیں رات گئے اسپتال لے جایا گیا۔

اداکار کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس جلد سامنے آئیں گی۔

اداکار گووندا بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول نام ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں درجنوں کامیاب فلمیں دیں۔ ان کی مزاحیہ اداکاری اور ڈانس نے انہیں مداحوں کے دلوں میں منفرد مقام دیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔