گووندا اسپتال سے ڈسچارج، بے ہوشی کی اصل وجہ سامنے آ گئی!
ممبئی: بالی ووڈ کے 61 سالہ سپر اسٹار گووندا کو گزشتہ رات اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھر واپس آ گئے ہیں۔
گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر لت بندل کے مطابق گھر پر اچانک بے ہوش ہونے کی اطلاع ملنے پر گووندا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے، اسپتال کے ڈاکٹروں نے تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں محفوظ قرار دیا اور ڈسچارج کر دیا۔
گووندا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ زیادہ جسمانی مشقت اور ورزش کی وجہ سے وہ تھکن کا شکار ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں کوشش کر رہا تھا کہ اپنی فٹنس بہتر بناؤں، لیکن لگتا ہے کہ یوگا ہی میرے لیے زیادہ مناسب ہے، ہیوی ایکسرسائز سے تھکن ہوئی، یہی وجہ تھی کہ میں اچانک بے ہوش ہو گیا۔
لت بندل نے مزید بتایا کہ گووندا کا پچھلے چند دنوں کا شیڈول انتہائی مصروف اور سخت تھا، جس کی وجہ سے جسمانی تھکن بڑھ گئی، ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام، مناسب غذاء اور آرام دہ طرزِ زندگی اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔
اب گووندا گھر پر ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں، اور مداحوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بالکل محفوظ ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










