جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

میک اپ کے بغیر علینہ عامر کیسی لگتی ہیں؟ تصویر وائرل

13 نومبر, 2025 12:55

سوشل میڈیا اسٹار علینہ عامر کی حالیہ تصویر وائرل ہو گئی ہے۔ اس تصویر کو صارفین نے بغیر کسی فلٹر یا میک اپ کے قدرتی حسن کی مثال قرار دیا ہے۔

وائرل تصویر میں علینہ عامر سادہ انداز میں نظر آ رہی ہیں، اور ان کی خوبصورتی نے مداحوں کو دیوانہ کر دیا ہے۔ بہت سے مداحوں نے کہا کہ ایسے دور میں جہاں خوبصورتی کے لیے فلٹرز اور ایڈیٹنگ ایپس کا استعمال عام ہے، علینہ عامر نے بغیر کسی فلٹر کے تصویر اپلوڈ کی ہے۔ انکا یہ عمل قابلِ تعریف ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا، "خوبصورتی کے لیے ہمیشہ فلٹر کی ضرورت نہیں — علینہ عامر نے یہ ثابت کر دیا۔” جبکہ ایک اور صارف نے لکھا، "وہ بغیر میک اپ کے بھی شاندار لگ رہی ہیں۔ اصل خوبصورتی اعتماد میں چھپی ہوتی ہے۔”

ابتدائی طور پر کچھ لوگوں نے اس بات پر شبہ ظاہر کیا کہ کیا یہ تصویر واقعی بغیر ایڈیٹنگ کے ہے یا نہیں، لیکن زیادہ تر صارفین نے اتفاق کیا کہ علینہ عامر ہر صورت میں قدرتی طور پر خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔