جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

کاجول اور اجے دیوگن کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟ اداکارہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

13 نومبر, 2025 11:31

مشہور بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اپنے نئے شو "ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل” میں ایک ایسا دلچسپ بیان دے دیا جس نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں بحث کا نیا موضوع پیدا کر دیا۔

 اداکارہ کاجول کا کہنا تھا کہ شادیوں کی بھی ایک "ایکسپائری ڈیٹ” ہونی چاہیے تاکہ اگر رشتہ کامیاب نہ رہے تو لوگ طویل عرصے تک تکلیف میں نہ رہیں اور اگر رشتہ اچھا ہو تو اسے دوبارہ تجدید کر لیا جائے۔

یہ دلچسپ گفتگو اداکارہ نے ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل شو کے دوران کی، جس میں ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن بھی موجود تھے۔ جب ٹوئنکل نے سوال کیا کہ کیا واقعی شادی کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے، تو کاجول نے فوری طور پر ہاں میں جواب دیا اور کہا کہ "آخر کیا ضمانت ہے کہ آپ نے صحیح وقت پر صحیح انسان سے شادی کی؟”۔ ٹوئنکل نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ شادی واشنگ مشین نہیں!

شو کے دوران مزید دلچسپ مباحثے بھی ہوئے۔ ٹوئنکل اور وکی کوشل نے پیسے اور خوشی کے تعلق پر بات کی، جس پر کاجول نے کہا کہ کبھی کبھار پیسہ خوشی کے احساس کو بھی مٹا دیتا ہے، جبکہ کریتی سینن نے کہا کہ تھوڑی خوشی خریدی جا سکتی ہے۔

"ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل” کا انداز عام ٹاک شوز سے مختلف ہے۔ اس میں غیر رسمی گفتگو، مزاح اور ذاتی انکشافات سب ایک ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔ پہلے کے ایپی سوڈز میں سلمان خان، عامر خان، عالیہ بھٹ اور ورن دھون جیسے بڑے نام بھی شامل ہو چکے ہیں۔

نیا ایپی سوڈ جس میں وکی کوشل اور کریتی سینن شامل ہیں، اب ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے، جہاں ناظرین اس شو کی بے ساختہ اور مزاحیہ گفتگو سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔