لیجنڈری اداکار 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
Legendary actor passes away at the age of 92
جاپان کے مشہور اداکار اور سنیما کے لیجنڈ ٹٹسویا ناکاڈائی 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق ان کی موت کی وجہ نمونیا بتائی گئی ہے۔ ناکاڈائی کا شمار جاپان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور شاندار اداکاری سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔
ٹٹسویا ناکاڈائی نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور جلد ہی جاپانی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔ ان کی مشہور فلموں میں "ہاراگیری”، "رن”، "دی سوورڈ آف ڈوم” اور "کاکوشی ٹورا” شامل ہیں۔
فلم رن میں ان کی زبردست اداکاری کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ وہ مشہور جاپانی ہدایتکار اکیرا کُروساؤا کے ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکے تھے۔
ٹٹسویا ناکاڈائی نے اپنے کیریئر کے دوران 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی گہری آواز، مضبوط تاثرات اور کردار میں جان ڈالنے کی صلاحیت نے انہیں جاپان کے عظیم اداکاروں کی صف میں شامل کیا۔ وہ صرف فلموں تک محدود نہیں رہے بلکہ اسٹیج پرفارمنس اور ٹی وی ڈراموں میں بھی حصہ لیا۔
1932 میں ٹوکیو میں پیدا ہونے والے ناکاڈائی ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد بس ڈرائیور تھے اور والد کی وفات کے بعد خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان حالات کے باوجود ناکاڈائی نے اپنی محنت اور لگن سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ بعد ازاں انہوں نے ایکٹنگ اسکول مومیجوکو تھیٹر کمپنی قائم کی، جہاں جاپان کے کئی نامور اداکاروں نے تربیت حاصل کی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










