بالی ووڈ کے اداکار دھرمیندر کی جائیداد کی کل مالیت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بالی ووڈ کے ہیرو دھرمیندر کی جائیداد کی کل مالیت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ممبئی: بالی ووڈ کے 89 سالہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی دولت اور اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صرف فلمی کیریئر ہی نہیں بلکہ دھرمیندر نے کاروباری دنیا میں بھی اپنی پہچان بنائی ہے، اور ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 335 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔
’’پھول اور پتھر‘‘، ’’میرا گاؤں میرا دیش‘‘، ’’شعلے‘‘ اور ’’خاموشی‘‘جیسی فلموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے بعد دھرمیندر نے کھانے اور مہمان نوازی کے شعبے میں بھی قدم رکھا۔
2015 میں انہوں نے نئی دہلی میں ’’گرم دھرم ڈھابہ‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورینٹ کھولا، جبکہ 2022 میں کرنال ہائی وے پر ’’ہی مین‘‘ کے نام سے ایک اور ریسٹورینٹ شروع کیا۔
اداکار ممبئی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں، لیکن اکثر وہ اپنے 100 ایکڑ کے فارم ہاؤس، لونا والا میں سکون اور پرائیویسی کا لطف اٹھاتے ہیں، فارم ہاؤس میں جدید سہولیات کے ساتھ ایک بڑا سوئمنگ پول بھی شامل ہے، جہاں دھرمیندر ایکوا تھراپی کرتے ہیں۔
مہاراشٹرا میں ان کی جائیداد کی قیمت 17 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، جبکہ زرعی اور غیر زرعی زمین میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔
اداکار مستقبل قریب میں فارم ہاؤس کے قریب ایک ریزورٹ تعمیر کرکے ہوٹل اور مہمان نوازی کے شعبے میں مزید توسیع کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
دھرمیندر کی گاڑیوں کی محبت بھی ان کی دولت کی عکاسی کرتی ہے، ان کی لگژری اور ونٹیج گاڑیوں میں رینج روور ایووک (85.74 لاکھ روپے) اور مرسڈیز بینز ایس ایل 500 (98.11 لاکھ روپے) شامل ہیں، جو ان کے شاندار ذوق اور اسٹائل کی نمائندگی کرتی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










