نازیبا حرکات کرنے پر معروف پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار
Famous Pakistani TikToker arrested for obscene acts
لوئر دیر میں پولیس نے ایک ٹک ٹاکر کو نازیبا ویڈیوز بنانے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔ ملزم محمد نوید کا تعلق کوٹو کے علاقے سے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی ویڈیوز میں غلیظ زبان استعمال کرتا تھا۔ وہ ایسے اشارے اور حرکات بھی کرتا تھا جو نہ صرف معاشرتی اقدار کے خلاف تھیں بلکہ مذہبی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچاتی تھیں۔
ڈی پی او تیمور خان نے واضح کیا کہ ضلع میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد معاشرتی بگاڑ کا سبب بنتے ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










