جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ انتقال کرگئیں

14 نومبر, 2025 14:04

ہندی سینما کی لیجنڈری اداکارہ کامنی کوشل 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 اداکارہ کامنی کوشل کے انتقال کی تصدیق ان کے قریبی ذرائع نے کی ہے۔ کامنی کوشل نے سات دہائیوں پر محیط طویل کیریئر میں کئی شاندار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ نیچا نگر (1946) اور بیراج بہو (1954) جیسی کلاسک فلموں میں اپنی یادگار اداکاری کے لیے مشہور ہوئیں، جن میں انہیں فلم فئیر ایوارڈ بھی ملا۔

انہوں نے 1940 کی دہائی میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور دو بھائی (1947) اور شہید (1948) جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں، وہ یادگار کرداروں کے لیے بھی پہچانی گئیں، جن میں دو راستے (1969)، پریم نگر (1974) اور کبیر سنگھ (2019) میں دادی کے کردار شامل ہیں۔

اداکارہ کامنی کوشل کا اصل نام اوما کاشیپ تھا، اور وہ نباتات کے ماہر شیو رام کاشیپ کی بھتیجی تھیں۔ 1948 میں انہوں نے اپنی وفات پانے والی بہن کے شوہر بی ایس سوڈ سے شادی کی تاکہ اپنی دو بھانجیوں کی دیکھ بھال کر سکیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔