جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

فیروز خان کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، علیزے کے حق میں نئی آواز سامنے آگئیں

17 نومبر, 2025 16:01

اداکار فیروز خان اور اُن کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان جاری تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔

گزشتہ دنوں علیزے سلطان نے سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کی سرمائی یونیفارم کے لیے مدد کی درخواست کی۔ اس پوسٹ کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ زینب فیروز نے سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیروز کو بیچ میں لانا بند کریں۔

اس صورتحال نے تنازع کو مزید بڑھا دیا۔ اسی دوران فیروز خان کی بہن تابندہ ملک بھی میدان میں آگئیں اور ’سحر اسکُوپس‘ نامی انسٹاگرام پیج پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ فیروز ہر ماہ بچوں کے اسکول اور دیگر اخراجات کے لیے دو لاکھ روپے دیتے ہیں۔

اس جواب پر علیزے سلطان کے خاندانی ذرائع نے کہا کہ اپنے آپ کو بڑا سپر اسٹار کہلوانے والا فیروز خان آج کے مہنگائی کے دور میں صرف 2 لاکھ روپے دے کر ایسے اترارہا ہے جیسے کروڑوں روپے خرچ کردیئے ہوں۔ یہ سب تو ایک باپ کی ذمہ داری ہے، کوئی احسان نہیں۔ اور اسی بنیادی فرض میں بھی فیروز خان بار بار ناکام نظر آئے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کی ضروریات، اسکول کی فیس، میڈیکل، روزمرہ اخراجات اور دیگر ذمہ داریاں اس وقت علیزے سلطان اکیلے پوری کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ فیروز خان قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو مسلسل اور مکمل ادا کریں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد بھی علیزے کے حق میں سامنے آرہی ہے، بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ فیروز خان کی طرف سے براہِ راست کوئی مؤقف سامنے نہ آنا خود ایک بڑا سوال ہے۔ ایک صارف نے لکھا
اتنی گفتگو ہو رہی ہے، اتنے الزامات لگ رہے ہیں، مگر فیروز خان خود کہاں ہیں؟ جواب دینے کی ہمت کیوں نہیں؟

اسی دوران علیزے سلطان کے مطالبے پر بھی عام لوگوں کی رائے بالکل واضح ہے۔ صارفین کے مطابق علیزے نے صرف بچوں کی سرمائی یونیفارم کے لیے مدد مانگی، انہوں نے کہیں بھی رقم کا مطالبہ تک نہیں کیا۔ ایک ماں کی طرف سے بچوں کے لیے ضروری چیزوں کا کہنا کوئی جرم یا ڈرامہ نہیں۔

دوسری جانب فیروز خان کی بہن تبندہ ملک کے دعوے کہ ’فیروز 2 لاکھ روپے ماہانہ دیتے ہیں‘ پر بھی شدید تنقید ہو رہی ہے۔ لوگ پوچھ رہے ہیں: آج کے دور میں بچوں کی تعلیم، یونیفارم، میڈیکل، خوراک، گھر کے اخراجات، کیا یہ سب 2 لاکھ میں ہو جاتا ہے؟

کئی صارفین نے یہ بھی کہا کہ علیزے سلطان اگر پیسے مانگتیں تو ایک الگ بات تھی، مگر انہوں نے صرف بچوں کے کپڑوں کا کہا ہے۔ اس میں بھی سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کرنا، یہ فیروز کی کمزوری ظاہر کرتا ہے۔

مجموعی طور پر صارفین کی رائے یہی سامنے آ رہی ہے کہ فیروز خان کو بطور باپ خود سامنے آ کر وضاحت اور عملی ذمہ داری دکھانی چاہیے، نہ کہ پیچھے چھپ کر دوسروں کو دفاع پر لگایا جائے۔

علیزے سلطان پر الزام لگانے کے بجائے، بچوں کی ضروریات پوری کرنا ایک باپ کی بنیادی ذمہ داری ہے — اور سوشل میڈیا پر لوگوں کا یہی مؤقف بڑھتا جا رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔