جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

وردہ ملک نے ٹک ٹاک کے شرمناک راز کھول دیئے

17 نومبر, 2025 10:00

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر وردہ ملک نے ٹک ٹاک کے شرمناک راز کھول دیئے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر وردہ ملک نے اپنی زندگی اور سوشل میڈیا پر آنے والی تنقید کے اثرات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر وہ ٹک ٹاک نہیں کرتیں تو انہیں اپنے گھر کے مالی مسائل جیسے بھائی کی شادی اور والد کی بائی پاس کے اخراجات کے لیے دوسرے راستے اختیار کرنے پڑتے، اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آزادانہ طور پر کام کرنے کا انتخاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اچھا کریں یا بُرا کریں ہمیں گالیاں پڑتی ہیں اور ہمیں بھی کسی بھی باعزت انسان کی طرح یہ اچھا نہیں لگتا۔

وردہ ملک نے بتایا کہ حال ہی میں ایک شادی میں ہمارے حوالے سے جو جملے لوگوں نے استعمال کیے وہ ناقابلِ برداشت تھے، ان سب کے باوجود میں اپنا کام جاری رکھوں گی۔

وردہ ملک نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ویڈیوز بنانے کی وجہ سے اپنے خاندان والوں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے مگر وہ اپنے گھر کے حالات اور دیگر وجوہات کی وجہ سے کام کو جاری رکھیں گی۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ 15 سے 20 منٹ کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار روپے تک کما لیتی ہیں، ٹک ٹاک پر لائیو کے دوران جو فالوورز گفٹ دیتے ہیں عام طور پر اُن کی جانب سے بے ہودہ خواہشات کی جاتی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔