طلحہ انجم نے اپنے کنسرٹ میں بھارتی پرچم کیوں لہرایا؟ گلوکار کا ردِعمل آ گیا
طلحہ انجم نے اپنے کنسرٹ میں بھارتی پرچم کیوں لہرایا؟ گلوکار کا ردِعمل آ گیا
پاکستانی ریپرز طلحہ انجم اور طلحہ یونس اپنے حالیہ نیپالی کنسرٹ کے دوران عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
کنسرٹ کے دوران طلحہ انجم نے بھارتی پرچم کو اسٹیج پر لہرایا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
View this post on Instagram
طلحہ انجم کے اس عمل کو بعض افراد نے فن اور ثقافت کی سرحدوں سے آزاد اقدام سمجھا، جبکہ کئی افراد نے اسے غیر محتاط اور متنازعہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے گلوکار پر کڑی تنقید کی۔
طلحہ انجم کا تنقید کے بعد شدید ردِعمل
طلحہ انجم نے اپنی اس حرکت پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ ان کے دل میں کبھی نفرت کے لیے جگہ نہیں تھی اور ان کا فن کسی سرحد کا پابند نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی پرچم اٹھانے سے تنازعہ ہوتا ہے، تو ہو جانے دو، میں ایسا دوبارہ بھی کروں گا۔

طلحہ انجم نے میڈیا اور حکومتی پروپیگنڈا کے اثرات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اُردو ریپ نے ہمیشہ سرحدوں سے آزاد ہو کر عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










