جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ نے اچانک طلاق کا اعلان کر کے مداحوں کو چونکا دیا

18 نومبر, 2025 10:10

جنوبی بھارت کی مشہور ملیالم اداکارہ میرا وسودیون نے اپنی تیسری طلاق کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ وہ اگست 2025 سے سنگل زندگی گزار رہی ہیں اور اس وقت اپنی زندگی کے سب سے پرسکون اور شاندار مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

میرا نے اپنے تیسرے شوہر، فلم کیمرہ مین وپن پوتھینکم سے اپریل 2024 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات ایک ملیالم سیریز کے سیٹ پر ہوئی تھی جو بعدازاں دوستی اور پھر ازدواجی رشتے میں بدل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے کوئمبتور میں شادی کی تھی، مگر یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔ اداکارہ نے وپن کے ساتھ شادی کی تمام تصاویر اور پوسٹس سوشل میڈیا سے ہٹا دی ہیں۔

میرا وسودیون 43 سال کی ہیں اور ملیالم سینما کی معروف اداکارہ ہیں۔ انہوں نے فلموں جیسے تھنماتھرا، اوروون، ویرم: فائٹ فار جسٹس اور ام اہا میں شاندار کام کیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں شہرت حاصل ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی ذاتی زندگی کے فیصلوں کے بعد اپنے کیریئر اور ذہنی سکون پر توجہ دے رہی ہیں اور اس وقت کو زندگی کا سب سے بہتر مرحلہ قرار دیتی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔