بھارتی فلم شعلے کو 50 سال بعد اصل اختتام کے ساتھ ریلیز کرنے کی تیاری؛ اب کلائمیکس میں کیا ہوگا؟
بھارتی فلم شعلے کو 50 سال بعد اصل اختتام کے ساتھ ریلیز کرنے کی تیاری؛ اب کلائمیکس میں کیا ہوگا؟
ممبئی: بالی ووڈ کی کلاسک فلم ’شعلے‘ اگلے ماہ 12 دسمبر کو نئے اختتام کے ساتھ دوبارہ سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
1975 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم بھارتی فلم انڈسٹری کی سپرہٹ اور تاریخی فلموں میں شمار ہوتی ہے اور آج بھی اس کے جاندار ڈائیلاگ شائقین کی زبانی مشہور ہیں۔
ہدایت کار رمیش سپی نے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ اب وہ اصل کلائمیکس دیکھ سکیں گے، جسے سینسر بورڈ اور ایمرجنسی کے دباؤ کی وجہ سے تب ریلیز کے وقت بدلنا پڑا تھا۔
1975 کے دور میں بھارتی ایمرجنسی کے دوران آزادی اظہار اور میڈیا پر سخت پابندیاں عائد تھیں، جس کی وجہ سے فلم کا اصل اختتام بہت زیادہ پرتشدد سمجھا گیا۔
اصل کلائمیکس میں ٹھاکر، جو کہ فلم کے مرکزی کردار ہیں، بدلہ لیتے ہوئے گبر سنگھ کو کانٹے دار جوتے سے مار دیتے ہیں، جبکہ 1975 میں ریلیز شدہ ورژن میں پولیس گبر کو گرفتار کر لیتی ہے اور ٹھاکر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کرتے ہیں۔
رمیش سپی کا کہنا ہے کہ فرق بہت زیادہ نہیں، لیکن اب مداح وہ اختتام دیکھ سکیں گے جو فلم کے حقیقی وژن کے مطابق ہے۔ اسٹار کاسٹ میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، سنجیو کمار، امجد خان، ہیما مالنی اور جیا بچن شامل تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’شعلے‘ کی دوبارہ ریلیز نہ صرف پرانی یادوں کو تازہ کرے گی بلکہ نئے اختتام کے ساتھ فلمی تاریخ میں ایک منفرد لمحہ بھی پیش کرے گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










