جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی غیر اخلاقی گفتگو وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

18 نومبر, 2025 11:30

متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

رجب بٹ کچھ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ پاکستان میں درج متعدد کیسز کے بعد منتقل ہوئے تھے اور وہاں سے اپنا مواد بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب انفلوئنسر سامعہ حجاب بھی متنازع رہی ہیں۔ وہ اس وقت شہرت میں آئیں جب انہوں نے سابق منگیتر پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بعد ازاں عدالت سے باہر تصفیے کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سامعہ اس وقت دبئی میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں سامعہ حجاب نے فیشن اور اپنے بولڈ لباس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی چھوٹی سوچ کی وجہ سے ان کے کپڑے بھی چھوٹے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے رجب بٹ کا ساتھ نہیں دیا، ویسا ہی سلوک ان کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔

اس دوران رجب بٹ اور سامعہ حجاب نے ٹک ٹاک پر لائیو سیشن کیا۔ اس دوران رجب بٹ نے سامعہ کے جسم سے متعلق نامناسب اور غیر اخلاقی تبصرے کیے، جن کا سامعہ نے بے باکی سے جواب دیا۔

رجب بٹ نے سامعہ کے باڈی شیپ کی تعریف کی، جبکہ سامعہ نے کہا کہ ان کا پیٹ نکلا ہوا ہے اور وہ اسے جم جانا چاہتی ہیں۔ رجب نے اس پر غیر مناسب تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیٹ نہیں بلکہ باقی حصے دیکھتے ہیں۔

یہ کلپ وائرل ہوتے ہی صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ لوگوں نے گفتگو کو غیر اخلاقی، سستا اور شرمناک قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ سب بے شرم لوگ ہیں، لڑکی کی باڈی پر گھٹیا تبصرے کر رہا ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر جاری تنقید نے رجب بٹ کو ایک بار پھر تنازعے کی زد میں لا دیا جبکہ سامعہ حجاب کی بے باکی اور خود اعتمادی کو صارفین نے سراہا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔