بھارت کے لیجنڈری گلوکار 36 برس کی عمر میں چل بسے
Legendary Indian singer passes away at the age of 36
بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر کا 36 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیومنے ساگر کو تین دن قبل صحت شدید خراب ہونے پر اے آئی آئی ایم ایس بھونیشور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دوران علاج وہ ڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی میں رہے، مگر ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
ڈاکٹر سری کانت بہیرا نے تصدیق کی کہ ہیومنے ساگر نمونیا اور دائمی جگر فیل ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ ڈاکٹروں نے تمام جدید نگہداشت کے اقدامات اٹھائے، لیکن بدقسمتی سے 36 سالہ گلوکار دوران علاج چل بسے۔
ہیومنے ساگر نے وائس آف اوڈیشہ سیزن 2 جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔ ان کی موت کی خبر پر ریاست کے وزیراعلیٰ، سیاسی رہنما اور مداحوں نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کی آخری رسومات میں اہلِ علاقہ اور مداحوں نے خراج تحسین پیش کیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










