مس یونیورس کا تاج جیتنے والی فاطمہ بوش کون ہیں؟
مس یونیورس کا تاج جیتنے والی فاطمہ بوش کون ہیں؟
تھائی لینڈ میں منعقدہ مس یونیورس 2025 میں میکسیکو کی فاطمہ بوش نے سب کو پیچھے چھوڑ کر تاج اپنے نام کر لیا۔
25 سالہ فاطمہ بوش اس مقابلے کی تاریخ میں چوتھی میکسیکن خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
چند ہفتے قبل، فاطمہ بوش ایک اسپانسر فوٹو شوٹ کے دوران مبینہ بدسلوکی کے بعد واک آؤٹ کر گئی تھیں، جس نے عالمی سطح پر فینز اور مقابلے کے منتظمین کے درمیان تنازعے کو جنم دیا تھا۔
اس تنازعے میں تھائی لینڈ کے مس یونیورس ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناوت اتسارگریسل نے فاطمہ بوش پر سخت تنقید کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ انہوں نے مناسب احترام نہیں کیا۔
اس موقع پر متعدد شرکاء احتجاجاً واک آؤٹ کر گئی تھیں، بوش نے موقف اپنایا کہ وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں، جس پر منتظم نے انہیں ‘احمق’ کہہ کر ہال سے نکالنے کی ہدایت دی تھی۔
اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور عالمی سطح پر خواتین کے حقوق پر مباحثہ گرم ہو گیا۔
ہال کے باہر 2024 کی مس یونیورس وکٹوریہ تھیلویگ نے فاطمہ بوش کی حمایت میں کھڑے ہو کر کہا کہ ’ہم ہر کسی کا احترام کرتے ہیں، لیکن کسی کو ذلیل کرنا ناقابل قبول ہے۔‘
فائنل مقابلے میں تھائی لینڈ کی پرَوی نار سنگھ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ وینیزویلا، فلپائن اور کوٹ دی وار کی امیدواریں ٹاپ فائیو میں شامل رہیں۔
اس موقع پر تھائی لینڈ نے چوتھی بار میزبانی کا اعزاز حاصل کیا اور اس کے امیدواروں کو اس بار سب سے مضبوط قرار دیا گیا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










