جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ حادثے کا شکار، بالی ووڈ ستاروں کی حکومت پر کڑی تنقید

22 نومبر, 2025 10:12

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے جدید تیجس لڑاکا طیارے کے حادثاتی گرنے سے بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے۔

واقعے کے بعد کئی بالی ووڈ ستاروں نے حکومت پر سخت تنقید کی اور فوجی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے نظام میں خامیوں کی نشاندہی کی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ اکثر بے یقینی کا شکار رہتے ہیں، اور انہیں بہتر حفاظتی ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔

جیہ بچن نے بھی حادثے کی مکمل تفتیش پر زور دیا اور کہا کہ اہلکاروں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ شتروگھن سنہا، راج ببر اور دیگر فنکاروں نے بھی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حادثے کی وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں۔

اداکار اکشے کمار نے پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور قوم سے اپیل کی کہ وہ بہادری کے اس قربانی کو یاد رکھے۔

رتھک روشن نے حادثے کو بھارتی فضائیہ کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا اور قوم کے سوگ کا اظہار کیا۔

اداکار رجنی کانت نے بھی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔