برطانیہ میں رجب بٹ کی نائٹ کلب میں نازیبا حرکت؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک
Raja Butt’s inappropriate act in a UK nightclub
پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں یوٹیوبر رجب بٹ انگلینڈ کے ایک نائٹ کلب میں لڑکی کے ساتھ رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رجب بٹ نشے کی حالت میں دکھائی دے رہے ہیں، جس کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
رجب بٹ پر پاکستان میں مختلف مقدمات زیر التواء ہیں، اسی وجہ سے وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ان کی ویڈیو نے نہ صرف ان کے مداحوں کو حیران کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس پر تبصرے اور طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے رجب بٹ کی والدہ کے حالیہ بیان کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے انہوں نے کہا تھا کہ ان کا بیٹا نشہ نہیں کرتا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اب والدہ کہیں گی کہ وہ اپنی بہن کو چھوڑنے گئے تھے یا دوستوں نے انہیں زبردستی نائٹ کلب لے جا کر نیند کی گولیاں دے دیں۔
کچھ صارفین نے نشے کی حالت کے حوالے سے کھانسی کے شربت کے اثرات یا دیگر جواز پیش کرنے کی کوشش بھی کی، مگر زیادہ تر صارفین نے ویڈیو پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یوٹیوبر کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










