جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

مشہور بھارتی گلوکار ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے

23 نومبر, 2025 08:30

بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق المناک حادثہ جمعہ کی شام پنجاب کے ضلع مانسا میں پیش آیا، جب گلوکار اپنی رہائش گاہ کی جانب سفر کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق مانسا–پٹیالہ روڈ پر ایک پیلس کے قریب سامنے سے آنے والا ٹرک اچانک ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ تصادم شدید نوعیت کا تھا، جس کے باعث گاڑی بُری طرح تباہ ہوگئی اور ہرمن سدھو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی عمر 37 برس تھی۔

ہرمن سدھو نے "پیپر جا پیار” جیسے مقبول گانے سے نمایاں شہرت حاصل کی اور اپنی منفرد آواز اور سادہ شخصیت کے باعث مقامی سطح پر بڑی تعداد میں مداحوں کے دل جیتے۔

ان کے مقبول گانوں میں "کوئی چکر نئیں”، "بیبے باپو”، "ببّر شیر” اور "ملتان VS رشیا” شامل ہیں، جنہوں نے انہیں پنجابی موسیقی کا معتبر نام بنایا۔

گلوکار کی ناگہانی موت سے بھارتی شوبز انڈسٹری اور ان کے چاہنے والے گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔