ڈکی بھائی کے حوالے سے عدالت کا انتہائی اہم فیصلہ
Famous YouTuber Ducky Bhai released from jail
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو ضمانت دے دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی زیر صدارت ڈکی بھائی کے کیس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران وکیل اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے بدلے ضمانت کی منظوری دی۔
ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر غیر قانونی جوئے کی ایپس کی تشہیر کی۔ اس کے بعد نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے 17 اگست کو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ یوٹیوبر کی اہلیہ اروب جتوئی کی شکایت پر سائبر کرائم ایجنسی کے نو افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوا۔
ایف آئی آر کے مطابق ان افسران نے ڈکی بھائی کو گرفتار کرنے کے بعد کروڑوں روپے رشوت لی اور ان کے اکاؤنٹ سے ڈالر اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










