شادی کے فوراً بعد طلاق کی خبریں؟ ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے خاموشی توڑدی
Divorce rumors right after marriage? Dr. Nabiha Ali Khan breaks her silence
ڈاکٹر نبیہہ علی خان نےشادی کے فوراً بعد طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے۔
معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شادی کے بعد شدید سوشل میڈیا تنقید کے باعث انہوں نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے طلاق پر بھی غور کیا تھا۔
ڈاکٹر نبیہہ نے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد ہونے والی تنقید نے ان پر ذہنی دباؤ ڈال دیا اور یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت تھا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی انہوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ شادی کے خوشی کے لمحات اتنے اذیت ناک ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دباؤ اس حد تک بڑھ گیا کہ انہوں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کے بارے میں بھی سوچا، لیکن بعد ازاں انہوں نے خود کو سنبھالا اور حالات کا سامنا کیا۔ انٹرویو کے دوران وہ جذباتی ہو گئیں اور رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد کی غیر ضروری تنقید نے ان کے خوشی کے لمحات کو افسوسناک یادوں میں بدل دیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں حارث کھوکھر کے ساتھ نکاح کیا ہے اور شادی کی تقریب معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس تقریب کے دوران کچھ تنازعات بھی سامنے آئے۔
شادی کے بعد ڈاکٹر نبیہہ کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے عروسی جوڑے کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ زیورات ڈیڑھ کروڑ روپے کے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے عالم میں ان کی زبان پھسل گئی تھی اور یہ محض غلط فہمی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










