جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

کیا عاطف اسلم انٹرویوز کے لیے بھاری معاوضہ لیتے ہیں؟

24 نومبر, 2025 09:06

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں ان رپورٹس پر وضاحت دی ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ وہ ٹی وی پروگرامز اور انٹرویوز کے لیے بھاری معاوضہ لیتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران عاطف اسلم نے وضاحت کی کہ وہ اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اور کسی بھی پروگرام میں شرکت کا فیصلہ صرف معاوضے کی بنیاد پر نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کی کامیابی کا راز محنت اور چھوٹی عمر میں خود پر یقین کرنے میں ہے۔

عاطف اسلم نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں ہر فنکار چاہتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گانے گائے، کنسرٹس کرے اور شہرت حاصل کرے، اور وہ خود بھی یہ سب کچھ حاصل کر چکے ہیں۔ تاہم، اب ان کے لیے اصل مقصد کامیابی کا مزہ لینا اور اپنے مداحوں کے ساتھ تعلق برقرار رکھنا ہے، نہ کہ صرف مقابلے میں جیتنا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات لوگ ان کے بارے میں غلط فہمی پیدا کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ہر شو کے لیے بھاری معاوضہ طلب کرتے ہیں، لیکن ان کا مقصد صرف اپنے پروگرام میں انہیں مدعو کرنا ہوتا ہے۔

عاطف اسلم نے واضح کیا کہ یہ دعوے اکثر ان کے لیے کسی طرح کی توہین یا شرمندگی نہیں بلکہ یہ ان کے لیے عام حالات ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ بعض اوقات وہ مختلف پروگرامز میں شرکت نہیں کر پاتے کیونکہ وقت یا دیگر ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ ممکن نہیں ہوتا، اور اس پر انہیں کوئی افسوس نہیں۔

انہوں نے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ لوگ اکثر صرف ظاہری طور پر خوش نظر آتے ہیں، لیکن حقیقت میں ان کا رویہ مختلف ہوتا ہے۔

عاطف اسلم نے آخر میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں اتنی عزت اور محبت دی ہے کہ وہ ہر صورت میں اپنے فن اور مداحوں کے تعلق کو مقدم رکھتے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔