جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

معروف بھارتی اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے

24 نومبر, 2025 13:32

معروف بھارتی اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے، وہ  علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

 انہوں نے 1960 کی دہائی میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور پھول اور پتھر، شعلے، چپکے چپکے اور یادوں کی بارات سمیت متعدد یادگار فلموں میں کام کیا۔

دھرمیندر کی یادگار فلمیں اور ان کی اسکرین پر موجودگی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ یادگار رہیں گی۔ پھول اور پتھر سے شعلے اور چپکے چپکے تک ان کا سفر بولی وڈ کی تاریخ کا ایک سنہرہ باب ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔