جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

معصومیت کا روپ دھارے فیروز خان نے ایک بار پھر علیزا سلطان پر جھوٹے الزامات کی بارش کردی

24 نومبر, 2025 15:22

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ جوڑی فیروز خان اور علیزا سلطان کے درمیان اختلافات دوبارہ خبروں کی زینت بن گئے۔ 

معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں اپنے سابقہ رشتے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علیزا سلطان پر جھوٹے الزامات کی بارش کردی۔ اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ ایک معمولی جھگڑے سے شروع ہوا اور بعد میں میڈیا میں بڑھ گیا۔

معصومیت کا روپ دھارے فیروز خان نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی عورت پر ہاتھ نہیں اٹھاتے اور نہ ہی طاقت دکھانے کے حق میں ہیں۔

دوسری جانب علیزا سلطان نے کئی مواقع پر اپنے مشکل ترین دنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کے دوران انہیں تشدد کا سامنا رہا، جس نے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر اثر ڈالا۔ ان کا موقف تھا کہ رشتہ صرف ذاتی اختلافات کی وجہ سے نہیں بلکہ مستقل رویے اور تشدد کی بنا پر متاثر ہوا۔

علیزا نے کئی بار یہ بھی کہا تھا کہ فیروز خان کے ساتھ رہنا ان کے لیے خوفناک تجربہ تھا اور انہوں نے اپنی حفاظت اور بچوں کی بھلائی کے لیے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

علیزہ سلطان خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہا تھا کہ ان کی شادی کے 4 سال انتہائی تلخ رہے اس دوران میں نے شدید ذہنی اور جسمانی تشدد برداشت کیا۔ شادی کے دوران شوہر کی جانب سے بے وفائی، بلیک میلنگ اور تذلیل بھی برداشت کرنی پڑی ہیں۔

تاہم فیروز خان کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا، صارفین کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب فیروز خان کی دوسری اہلیہ کی بھی آنکھیں کھل جائیں گی۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جبکہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔ بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔